کولکتہ: مغربی بنگال میں راتوں رات گورنر کی تبدیلی کو لے کر سیاسی حلقوں میں زور و شور سے بحث شروع ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ہی سی وی آنند بوس نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد مغربی بنگال کے نئے گورنر کے طور پر آر این روی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا پورا نام رویندر نارائن روی ہے۔ وہ تمل ناڈو کے گورنر تھے، جہاں اسٹالن حکومت کے ساتھ ان کا ٹکراو بارہا سرخیوں میں رہا۔ یہاں تک کہ ایم کے اسٹالن گورنر کے خلاف سپریم کورٹ تک جانے پر مجبور ہو گئے تھے۔ تمل ناڈو حکومت کے ساتھ روی کا کن مسائل پر تنازع تھا؟ ریاست اور گورنر کے درمیان کیا کچھ ہوا تھا؟ تمل ناڈو میں بی جے پی کی مخالف ایم کے اسٹالن کی حکومت ہے۔ سنہ 2021 میں روی نے تمل ناڈو کے گورنر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اسمبلی سے پاس ہونے والے کئی بلوں کو روک رکھا تھا۔ معلومات کے مطابق، انہوں نے تین سال تک گورنر کے دفتر میں 12 بلوں کو لٹکا کر رکھا تھا۔ اس فہرست میں تمل ناڈو ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی (ترمیمی) بل، تمل ناڈو فشرئیز یونیورسٹی (ترمیمی) بل، مدراس یونیورسٹی (ترمیمی) بل، تمل ناڈو ایگریکلچر یونیورسٹی (ترمیمی) بل، اور تمل ناڈو ڈاکٹر امبیڈکر لا یونیورسٹی (ترمیمی) بل وغیرہ شامل ہیں۔
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی