Kolkata

ایس ایس سی  پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے براتیاباسو خوش

ایس ایس سی پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے براتیاباسو خوش

کولکاتا18دسمبر: سپریم کورٹ سے نوکری گنوانے والے ’اہل‘ اساتذہ کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے اساتذہ کی بھرتی کے عمل کی آخری تاریخ 31 دسمبر سے بڑھا کر 31 اگست (2026) کر دی ہے۔ صرف یہی نہیں، عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اہل اساتذہ کو 31 اگست تک تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔ یہ فیصلہ بلا شبہ ریاستی حکومت کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہوا ہے، جس پر وزیر تعلیم براتیا بسو نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فیصلے کے بعد وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر لکھا:”سپریم کورٹ نے بھرتی کا عمل 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، جو ہماری ریاست کی معزز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی درست رہنمائی پر اعتماد کی ایک روشن مثال ہے۔“ براتیا بسو کا ماننا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے ان اہل امیدواروں کو انصاف ملے گا جو طویل عرصے سے بے یقینی کا شکار تھے، اور اس سے ریاستی حکومت کے موقف کی بھی تائید ہوئی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments