Kolkata

اسپیشل رول آبزرور کا تمل سپر ہیرو کوئیک گن مروگن‘ سے موازنہ کر کے مہوا کا طنز

اسپیشل رول آبزرور کا تمل سپر ہیرو کوئیک گن مروگن‘ سے موازنہ کر کے مہوا کا طنز

کولکاتا25فروری :ایس آئی آر کے عمل میں آئی اے ایس افسر سی مروگن بمقابلہ ترنمول تنازع جاری ہے۔ اب ایک ہفتہ قبل ترنمول رکن پارلیمان مہوا موئترا کی جانب سے کیے گئے طنز کا جواب الیکشن کمیشن کے اسپیشل رول آبزرور مروگن نے دے دیا ہے۔ کرشن نگر کی رکن پارلیمان نے ان کا موازنہ جنوبی ہند کی فلموں کے سپر ہیرو ’کوئیک گن مروگن‘ سے کرتے ہوئے طنز کیا تھا۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مروگن نے جواب دیا کہ ان کے پاس ’کوئیک گن مروگن‘ کی طرح اتنے ہتھیار تو نہیں ہیں، لیکن وہ بندوق کا قانونی اور موثر استعمال جانتے ہیں۔ تمل ناڈو کے سابق پولیس افسر کے طور پر انہوں نے یہ تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ ریاست کی حکمراں جماعت نے مروگن پر ایس آئی آر سے متعلق ہدایات واٹس ایپ پر بھیجنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی دوران مہوا نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا، ”وہ تو ’کوئیک گن مروگن‘ ہیں، انہیں فوری طور پر استعفیٰ دینا ہوگا۔“ اس کے ساتھ ہی 18 فروری کو مہوا نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا، ”اپنے رول آبزرور سی مروگن کو کنٹرول کریں۔“ ترنمول ایم پی کا الزام ہے کہ 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور ٹی بورڈ کے موجودہ چیئرمین مروگن سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر واٹس ایپ کے ذریعے مائیکرو آبزرورز کو ہدایات بھیج رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے آئی اے ایس افسر کو چھیڑنے کے لیے ’کوئیک مروگن‘ کی تصویر بھی لگائی تھی۔ بدھ کو ترنمول ایم پی کی اسی پوسٹ کو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے آئی اے ایس افسر نے پلٹ کر وار کیا: ”اہم بات: تصویر میں دکھائے گئے اتنے ہتھیار میرے پاس نہیں ہیں۔ تاہم، تمل ناڈو میں اپنی ساڑھے چار سالہ پولیس سروس کے دوران مجھے مختلف قسم کے ہتھیار چلانے کی تربیت دی گئی تھی اور میں نے قانونی اور مو¿ثر طریقے سے ان کا استعمال کیا ہے...۔“ ایس آئی آر کے تناظر میں گزشتہ دسمبر میں جنوبی 24 پرگنہ کے مگراہاٹ میں ’ووٹرز‘ کے احتجاج کا سامنا کرنے والے مروگن اور ترنمول کے درمیان ’محاذ آرائی‘ پرانی ہے۔ کسی زمانے میں تمل ناڈو میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہنے والے مروگن یو پی ایس سی پاس کر کے مغربی بنگال کیڈر کے آئی اے ایس بنے۔ بیوروکریٹ کے طور پر وہ ریاستی انتظامیہ کے مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ایک وقت میں وہ جنوبی دیناج پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ تھے۔ وہاں سے ترقی پا کر انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں اہم ذمہ داری سنبھالی۔ تاہم، ان کے مختلف اقدامات کی وجہ سے ریاستی سیکرٹریٹ ’نبانہ‘ کے ساتھ ان کے فاصلے بڑھ گئے۔ فی الحال وہ ٹی بورڈ کے چیئرمین ہیں، جو نسبتاً کم وزن والا عہدہ مانا جاتا ہے۔ تاہم، الیکشن کمیشن نے مروگن کو مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے اہم مبصرین میں سے ایک کی ذمہ داری سونپی ہے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments