Kolkata

خصوصی لوک عدالت سے ہی انصاف کے طلبگاروں کو ملے گی سہولت

خصوصی لوک عدالت سے ہی انصاف کے طلبگاروں کو ملے گی سہولت

اب سپریم کورٹ سے انصاف کی امید میں دہلی کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔ درخواست گزاروں کو اب اپنے گھر کے پاس، یہاں تک کہ اپنے ہی ضلع میں بیٹھ کر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے قانونی عمل میں شامل ہونے اور مقدمات کے جلد تصفیے کا موقع ملنے والا ہے۔ 'شرکتی انصاف' اور 'دہلیز پر انصاف پہنچانے' کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک منفرد پہل کی ہے، جسے 'سمادھان سماروہ' (حل کی تقریب) کا نام دیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کے دوستانہ اور فوری تصفیے کے لیے یہ خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مکمل نام 'سپریم کورٹ ایکشن فار میڈیٹڈ ایڈجوڈیکیشن اینڈ ڈسپیوٹ ہارمونائزیشن اکراس نیشن یا مختصراً 'سمادھان' ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز 21 اپریل 2026 کو ہوا تھا۔ اس عمل کا اختتام آئندہ 21، 22 اور 23 اگست کو تین روزہ خصوصی لوک عدالت کے انعقاد کے ساتھ ہوگا۔ اس خصوصی لوک عدالت کا بنیادی مقصد عدالتی نظام میں ہونے والی تاخیر کو کم کرنا اور عام لوگوں کے لیے قانونی پیچیدگیوں کو آسان بنانا ہے۔ مقدمات کا فیصلہ باہمی رضامندی یعنی مدعی اور مدعا علیہ، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہزاروں مقدمات کا بوجھ بھی کم ہونے کی امید ہے۔ اس خصوصی لوک عدالت میں شرکت کے لیے وکلائ ، درخواست گزاروں اور تمام متعلقہ فریقین کو مدعو کیا گیا ہے۔ تنازعات کے حل کے لیے فریقین براہِ راست مقررہ جگہ پر حاضر ہو سکتے ہیں یا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ورچوئل طریقے سے بھی جڑ سکتے ہیں۔ مغربی مدنی پور ضلع کے ایسے 8 مقدمات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں اس خصوصی لوک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments