ساوتھ پوائنٹ اسکول کے فنڈز میں خورد برد کے معاملے میں ای ڈی (ED) متحرک مرکزی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ساوتھ پوائنٹ اسکول کے فنڈز میں ہیرا پھیری کے ملزم کرشن دامانی کی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے کی جائیداد کو 'ابتدائی طور پر ضبط' (اٹیچ) کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی کے کولکتہ زونل آفس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت یہ کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کرشن دامانی 'ساوتھ پوائنٹ ایجوکیشن سوسائٹی' کے کم از کم 20 کروڑ روپے کے غبن میں ملوث ہے۔ مرکزی ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی کولکتہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ کرشن پر الزام ہے کہ وہ اپنی کمپنی کے لوگوں کو اسکول میں بھرتی کرتا تھا۔ وہ کم ملازمین سے کام لے کر کاغذات میں زیادہ ملازمین دکھاتا تھا اور اس طرح اسکول کی رقم ہڑپ کر لیتا تھا۔ وہ رقم غیر قانونی طور پر اپنی کمپنی اور قریبی لوگوں کے اکاونٹس میں منتقل کر دی جاتی تھی۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی