Kolkata

جنوبی بنگال میں ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آر ہا ہے طوفان

جنوبی بنگال میں ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آر ہا ہے طوفان

الپور موسم دفتر نے دم گھونٹنے والی گرمی سے نجات کی پیش گوئی کی ہے۔ کولکاتا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اس ہفتے طوفان اور بارش ہو سکتی ہے۔ اس سے گرمی میں بھی کچھ کمی آنے کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو کولکاتا اور ہاوڑہ میں طوفان اور بارش کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ ۴۰ سے ۵۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ہوگلی اور شمالی ۲۴ پرگنہ میں طوفان اور بارش بدھ سے ہی شروع ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو ان دو اضلاع میں ۵۰ سے ۶۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آ سکتا ہے۔ جمعہ کے بعد سے کولکاتا، ہاوڑہ، ہوگلی یا شمالی ۲۴ پرگنہ میں موسم سے متعلق کوئی اور وارننگ نہیں ہے۔ جنوبی ۲۴ پرگنہ اور مشرقی مدینی پور میں آنے والے اتوار تک لگاتار بارش ہو سکتی ہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments