سوناجھوری ہاٹ غیر قانونی نہیں! دستکاروں نے عدالت کا رخ کیا بولپور شانتینیکیتن میں سوناجھوری کے دستکاروں کی ہاٹ (بازار) کو بچانے کے لیے اب دستکاروں نے ماحولیاتی عدالت کا رخ کیا ہے۔ ایک طرف ماحولیات کے تحفظ کا سوال ہے تو دوسری طرف ہزاروں دستکاروں اور چھوٹے تاجروں کی روزی روٹی۔ ان دونوں کے کشمکش نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ حال ہی میں ہاٹ سے منسلک متعدد دستکاروں اور تاجروں نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کا رخ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سوناجھوری کے دستکاروں کی ہاٹ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں ہے۔ وہ طویل عرصے سے مرکزی وزارت ٹیکسٹائل کی شناختی کارڈ، ریاستی محکمہ خرد، چھوٹے اور درمیانے صنعت اور دستکاری کے محکمے کے سند سمیت قانونی دستاویزات کے ساتھ ہاٹ میں کاروبار کر رہے ہیں۔ درخواست گزار راشدول مولا، محمد عبدالفضل اور سمپتی دیوناتھ سمیت دستکاروں کا کہنا ہے، "اگر سوناجھوری کی ہاٹ بند ہو گئی تو ہزاروں فنکار، کاریگر اور چھوٹے تاجروں کی روزی روٹی متاثر ہوگی۔ بہت سے خاندان اس ہاٹ کی آمدنی پر مکمل طور پر منحصر ہیں۔ اس لیے عدالت روزی روٹی کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے مداخلت کرے۔"
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی