ممبئی: بالی کے نامور کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی جوڑی ایک بار پھر ناظرین کو ہنسانے آرہی ہے۔ میڈیا کے مطابق سنیل گروور چھ برس کی ناراضگی کے بعد دوبارہ کپل شرما کے ساتھ شو کا حصہ بننے والے ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں سنیل گروور کا کہنا تھا کہ کپل شرما کے ساتھ تلخی پر وہ ذہنی طور پر کافی پریشان ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب کپل شرما کے ساتھ ان کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں اور ہم اس کی مکمل تفصیل اپنے شو میں بتائیں گے۔ واضح رہے کہ 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
Source: Social Media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں