بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور اجے دیوگن کی سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے اور اسے حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگھم اگین کو ہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں 3 کو ہم جنس پرستی پر مبنی مواد کے باعث ریلیز سے روکا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹار کاسٹ فلموں کو دیوالی کے موقع پر 1 نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔ انیس بزمی کی ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ مادھوری، ودیا بالن اور ترپتی ڈمری شامل ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ ، اکشے کمار، کرینہ کپورخان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ کام کررہے ہیں۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟