Bengal

سندربن کی طرف جانے سے پہلے 8 نوجوانوں کو ہتھیاروں سے لدی گاڑی کے ساتھ ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا

سندربن کی طرف جانے سے پہلے 8 نوجوانوں کو ہتھیاروں سے لدی گاڑی کے ساتھ ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا

سندربن : خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کیا گیا۔ ایس ٹی ایف نے آتشیں اسلحے کے ساتھ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ انداپور تھانہ علاقہ میں بسنتی ہائی وے پر پولس نے ایک فور وہیلر اور ایک بائک کو ضبط کیا۔ اس دوران تفتیشی افسران نے گاڑی کی تلاشی لی اور آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آٹھ نوجوان کولکتہ سے سندربن جا رہے تھے۔ پولیس نے تین بندوقیں، دو میگزین، گولیوں کے 16 راونڈ اور دو تیز دھار ہتھیار برآمد کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ رکنی گینگ ڈکیتی کی غرض سے جمع ہو رہا تھا۔ تمام آٹھ گرفتار افراد کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ محض ڈکیتی تھی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔ پوچھ گچھ جاری ہے۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس گینگ کے پیچھے اور کون ہے، 'آپریشن' کا منصوبہ کیا تھا اور اسلحہ کہاں سے آیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments