کولکتہ: اب ایڈوائزری نہیں، بلکہ ایکشن چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبھیندو ادھیکاری نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ آج انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن کے خلاف شکایت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ای آر او (ERO) اور اے ای آر او (AERO) کو بھی سخت پیغام دیا ہے۔ شبھیندو نے کہا، ”الیکشن کمیشن کو مکمل اختیار ہے کہ وہ براہ راست معطل کرے اور ایف آئی آر (FIR) درج کرے۔ انہوں نے بہت شرافت سے اس حکومت کو کارروائی کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن کمیشن نے خود کچھ نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ براہ راست ایکشن لے۔ بہت ہو چکا، اب وہ کارروائی کریں۔“ اس کے بعد کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے شبھیندو کا پیغام تھا، ”اب مزید کسی ایڈوائزری کے چکر میں نہ رہیں، آپ کے پاس مکمل اختیار ہے ایف آئی آر درج کرنے اور معطل کرنے کا۔ ایکشن شروع کریں۔“دوسری طرف، ترنمول لیڈر تنمے داس نے کہا، ”قانون کے مطابق جو بھی کرنا ہے، ریاستی حکومت کی جانب سے چیف سکریٹری یقیناً کریں گے۔ لیکن یہاں سیاست کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ پارٹی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔“ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، شبھیندو نے ای آر او اور اے ای آر او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ”آپ لوگ یہ سب نہ کریں۔ اگر آپ غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔ اروند مینا سمیت جو ڈی ایم (DM) آپ کو مشورے دے رہے ہیں، ان کی آڈیو اب پورٹلز پر گردش کر رہی ہے۔ وہ بی ڈی او اور ایس ڈی او کو کیا کہہ رہے ہیں، سب سامنے آ رہا ہے۔ اس لیے میں ای آر او اور اے ای آر او سے کہوں گا کہ ڈی ایم کے کسی بھی حکم پر ورچوئلی عمل نہ کریں۔ تحریری آرڈر کے بغیر کچھ نہ کریں۔ صرف نوکری ہی نہیں جائے گی، بلکہ آپ کو جیل میں بھی رہنا پڑے گا۔“
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی