ایس آئی آر کے ماحول میں انتخابی ریاست بنگال میں اسمبلی انتخابات کو لے کر تناو عروج پر ہے۔ اسی دوران 'فارم 6' (نئے ووٹر کے اندراج کا فارم) کو لے کر شدید کھینچ تانی چل رہی ہے۔ اس صورتحال میں جمعہ کو ترنمول کے تین نمائندوں نے سی ای او دفتر میں چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ان کا دعویٰ ہے کہ کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ یہ بتانے پر راضی ہو گیا ہے کہ کتنے فارم 6 جمع ہوئے ہیں۔ آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اروپ بسواس نے کہا، "غیر قانونی طور پر ساڑھے دس ہزار فارم 6 جمع کرائے گئے ہیں۔ پہلے کمیشن اسے ماننے کو تیار نہیں تھا، لیکن جمعہ کی میٹنگ کے بعد کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ اسمبلی وار وہ فہرست بھی دی گئی ہے کہ یہ فارم 6 کن لوگوں نے جمع کرائے۔" واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ترنمول جمع شدہ فارم 6 کی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، تاہم اس وقت کمیشن نے ان باتوں پر کان نہیں دھرا تھا۔ اروپ بسواس کا ماننا ہے کہ اچانک موقف کی تبدیلی کے پیچھے کچھ وجوہات چھپی ہوئی ہیں۔ ان کے الفاظ میں، "دال میں کچھ کالا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی