Kolkata

ایس آئی آر کا بدلہ ایک ایک ووٹ سے لیں!‘ ماوں اور بہنوں کو بوتھ کی نگرانی کی پکار، ممتا بنرجی کا سخت پیغام

ایس آئی آر کا بدلہ ایک ایک ووٹ سے لیں!‘ ماوں اور بہنوں کو بوتھ کی نگرانی کی پکار، ممتا بنرجی کا سخت پیغام

اسمبلی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔ بدھ کے روز انہوں نے جلپائی گڑی کے مائناگڑی، ڈابگرام-پھول باڑی اور ماٹی گاڑہ-نکسل باڑی میں یکے بعد دیگرے تین سیاسی جلسوں سے خطاب کیا۔ ماٹی گاڑہ کے جلسے میں ان کے ساتھ وہاں کے امیدوار شنکر مالاکار اور پھانسی دیوا کی امیدوار رینا اکا بھی موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے خلاف ماوں اور بہنوں کو ڈٹ جانے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی نے خواتین کو بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا، ”ایس آئی آر کی پریشانی کا بدلہ ایک ایک ووٹ دے کر لیں۔ میں مرکزی فورسز کا احترام کرتی ہوں، لیکن میں نے دیکھا ہے کہ بانکوڑہ میں وہ بی جے پی کے جھنڈے لے کر جا رہے تھے۔ جو کبھی نہیں ہوا، وہ اب ہو رہا ہے۔ مائیں اور بہنیں ووٹنگ کے دن صبح سے ہی بوتھوں کی نگرانی کریں۔ اگر آپ پانچ سال کے لیے امن چاہتی ہیں، تو ایک دن کی چوکیداری ضروری ہے، تاکہ دہلی کے لوگ آ کر فرضی ووٹنگ (چھاپہ ووٹ) نہ کر سکیں۔ اگر وہ ڈرائیں، تو گھر میں جو کچھ ہے وہی لے کر نکلیں۔ آپ لوگ کھانا پکاتی ہیں، مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں۔“ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ میں ہونے والی گڑبڑ پر ماٹی گاڑہ سے آواز بلند کرتے ہوئے ممتا نے بتایا کہ ان کا اپنا نام بھی مشکوک فہرست میں چلا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ”اچانک کمیشن کی ویب سائٹ سے سب کے نام کیوں مٹ گئے؟ اب کہہ رہے ہیں کہ ہیکنگ ہوئی ہے۔ ہیکنگ کی ہے یا بدمعاشی، یہ عوام کو بتاو۔ میں نے سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی لڑی ہے اور لڑتی رہوں گی، چھوڑوں گی نہیں۔ ابھی تک اضافی فہرست (سپلیمنٹری لسٹ) آویزاں نہیں کی گئی۔ جن لوگوں کے نام کٹ گئے ہیں، ہم ان کے لیے کیمپ لگائیں گے اور مفت وکیل فراہم کریں گے۔ آپ کو صرف درخواست دینی ہوگی۔ سنا ہے آٹھ لاکھ نام نکال دیے گئے ہیں، وہ فہرست کہاں ہے؟“ انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران کے تبادلے پر کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے ممتا نے کہا، ”میرے منتخب وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود یہ پہلی بار ہے کہ بغیر بتائے تمام افسران کو باہر بھیج دیا گیا ہے۔ اب راشن کون دے گا؟ طوفان آنے پر تحفظ کون فراہم کرے گا؟“ بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”نااہلوں کی جماعت! وہ نہیں جانتے کہ میں ٹوٹ سکتی ہوں لیکن جھک نہیں سکتی۔‘

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments