Kolkata

ایس آئی آرکی سماعت کے لیے قطار میں کھڑے ہوڑہ کے معمر شخص کی موت

ایس آئی آرکی سماعت کے لیے قطار میں کھڑے ہوڑہ کے معمر شخص کی موت

کولکاتا9جنوری :ایس آئی آر کی سماعت کے دوران قطار میں کھڑے ہو کر بیمار ہونے اور جان کی بازی ہارنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے! شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے بعد اب ایسا ہی واقعہ ہاوڑہ میں پیش آیا۔ اہل خانہ کے مطابق 65 سالہ مدن گھوش ووٹر لسٹ کی 'خصوصی گہری نظرثانی' کے عمل کو لے کر گزشتہ ایک ماہ سے شدید ذہنی تناو میں تھے۔ جمعہ کی صبح وہ ڈومجوڑ کے بالی جگاچھ بلاک آفس میں ایس آئی آر کی سماعت کے لیے پہنچے تھے۔ ان کے ہاتھ میں پلاسٹک کے بیگ میں دستاویزات موجود تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب، ڈومجوڑ اسمبلی حلقہ کے چک پاڑہ آنند نگر گرام پنچایت کے رہائشی مدن گھوش طویل وقت سے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک ان کا سر چکرایا اور وہ سڑک پر منہ کے بل گر پڑے۔ وہاں موجود لوگ فوری طور پر ان کی مدد کے لیے پہنچے اور انہیں کونا رورل ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے انہیں ہاوڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اہل خانہ نے ہسپتال پہنچ کر بتایا کہ وہ ایس آئی آر کی وجہ سے شدید فکر مند رہتے تھے۔ وہ گھر میں اکثر کہتے تھے کہ شاید انہیں بنگلہ دیش بھیج دیا جائے گا۔ گھر والوں نے ان کا یہ خوف اور دہشت ختم کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ مسلسل اسی پریشانی میں مبتلا رہے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments