Kolkata

شہر میں درگا پوجا کے درمیان تیز بارش کا امکان : علی پور محکمہ موسمیات

شہر میں درگا پوجا کے درمیان تیز بارش کا امکان : علی پور محکمہ موسمیات

کلکتہ : کم دباﺅ کے اثر کی وجہ سے کلکتہ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ شہر میں درگا پوجا کے درمیان کم از کم دو دن تک تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علی پور محکمہ موسمیات نے جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں یہ وارننگ جاری کی ہے۔ ریاست بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کم دباﺅکا علاقہ ہفتہ کی صبح اڈیشہ کے ساحل کے راستے زمین میں داخل ہوا۔ یہ آہستہ آہستہ مزید مغرب کی طرف بڑھے گا اور طاقت کھو دے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمال مغربی خلیج بنگال کا دباﺅ صبح 4: بجے جنوبی اڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے زمین میں داخل ہوا۔ پچھلے چھ گھنٹوں میں اس کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یہ فی الحال اوڈیشہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں گوپال پور سے 10 کلومیٹر مغرب-شمال مغرب، پوری سے 120 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب اور پھولبانی سے 40 کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ ڈپریشن اگلے 24 گھنٹوں میں مزید مغرب کی طرف بڑھے گا اور چھتیس گڑھ کے قریب اپنی طاقت کھو دے گا۔ڈپریشن کے اثر کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو جنوبی بنگال کے ہر ضلع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تین اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنا پور اور مغربی مدنا پور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پیر سے بارش میں قدرے کمی ہو سکتی ہے۔ بدھ سے کلکتہ میں بارش پھر بڑھے گی۔ جمعرات اور جمعہ کو بھاری بارش (7 سے 11 سینٹی میٹر) کا امکان ہے۔ کلکتہ کے علاوہ ہوڑہ، ہگلی، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنا پور، مغربی مدنا پور، جھارگرام اور ندیا میں ان دو دنوں میں بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ باقی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے نتیجے میں پوجا کے دوران موسم خشک نہیں رہے گا۔شمالی بنگال میں بھی بارش ہوگی۔ ہفتہ کو جلپائی گوڑی، علی پور دوار اور کوچ بہار میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ باقی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمالی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں دشمی تک بکھری بارش جاری رہے گی۔ جلپائی گوڑی میںبھی بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments