Kolkata

شوبھیندو ادھیکاری بی جے پی لیڈر منتخب: 'نئے بنگال' کی تعمیرِ نو کا عزم

شوبھیندو ادھیکاری بی جے پی لیڈر منتخب: 'نئے بنگال' کی تعمیرِ نو کا عزم

کولکتہ،8 مئی :مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قانون ساز پارٹی کے نو منتخب لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاست کی 'تعمیرِ نو' کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور سوامی پرنب آنند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے سیاسی سفر کے نئے مرحلے کا آغاز کیا۔ پارٹی کارکنوں اور نو منتخب اراکینِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ادھیکاری نے کہا کہ عوام کا بی جے پی پر بھروسہ ریاست میں سیاسی اور انتظامی تبدیلی کی خواہش کا عکاس ہے ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں ان 321 بی جے پی کارکنوں کی قربانیوں کا ذکر کیا جو مبینہ طور پر سیاسی تصادم کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ انہوں نے کہا"ہمارے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کے خواب اب گڈ گورننس (اچھی حکمرانی) اور ترقی کے ذریعے پورے کیے جائیں گے ۔" شوبھیندو ادھیکاری نے واضح کیا کہ نئی انتظامیہ کی توجہ شفافیت اور جوابدہی پر ہوگی۔ انہوں نے اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ سندیش کھالی جیسے واقعات اور آر جی کر میڈیکل کالج میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کے لیے انکوائری کمیشن قائم کیے جائیں گے ۔ مختلف اداروں میں ہونے والی انتظامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ریٹائرڈ ججوں کی سربراہی میں قائم کمیشن کریں گے ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدے کیے ہیں، ان پر حرف بہ حرف عمل کیا جائے گا۔ شوبھیندو ادھیکاری نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ تنظیم کو مزید مضبوط کریں تاکہ عوام کا اعتماد جیت کر بی جے پی کے حمایتی ووٹ بینک کو موجودہ 46 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لے جایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست مل کر بنگال کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے کام کریں گے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments