شو بھندو ادھیکاری کے معاون ( پی اے)چندر ناتھ رتھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بدھ کی رات بدمعاش بائک پر مدھیم گرام کے دوہریا پہنچے اور ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کار میں چندر ناتھ کے ساتھ ایک اور نوجوان بھی تھا۔ اس کا نام بدھ دیو بیرا ہے۔ دونوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چندر ناتھ کو مردہ قرار دیا۔ بدھا دیو کو تشویشناک حالت میں کلکتہ بائی پاس پر واقع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کی رات چار بائک پر سوار کل آٹھ بدمعاشوں نے چندر ناتھ کی کار کا پیچھا کیا۔ کار دوہریا لین میں داخل ہو رہی تھی، جب بدمعاشوں نے مبینہ طور پر مخالف سمت سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ گاڑی جس لین میں داخل ہوئی تھی اس کی انہیں پیشگی اطلاع تھی۔ اطلاع ملنے پر حملہ آور مخالف سمت سے موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کر دی۔ موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر پریتم سین گپتا نے بتایا کہ چندر ناتھ کو سینے کے بائیں جانب دو گولیاں لگی ہیں۔ سی پی آر دینے کے باوجوداسے بچایا نہیں جا سکا۔ اسے مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر پریتم ڈیوٹی پر تھے۔ چندر ناتھ کے ساتھی بدھا دیو کو تین گولیاں لگیں۔ اس کے سینے کے دائیں طرف، ایک پیٹ میں اور ایک دائیں ہاتھ میں۔ وہ ہوش میں تھا۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں کلکتہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسے سرجری کی ضرورت ہے۔ چندر ناتھ ہ اصل میں پور بی مدنی پور کا رہنے والا ہے، مگر طویل عرصے سے شمالی 24 پرگنہ کے مدھیم گرام میں بھی ایک فلیٹ کرائے میں رہ رہا تھا۔ واردات کی خبر پاکر شوبھندو ادھیکاری، مرکزی وزیر سوکانتو مجمدار، ایم ایل اے ارجن سنگھ سمیت دیگر بی جے پی قائدین اسپتال پہنچ گئے تھے۔ انہیں سنبھالنے کیلئے ریف کے علاوہ مرکزی فورس کو اتار دیا گیاتھا۔اس درمیان شدید کشیدگی پھےل گئی تھی۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی