کولکتہ: بدھ کے روز سائنس سٹی آڈیٹوریم میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بی جے پی کے منڈل صدور سے لے کر ریاستی سطح کے لیڈروں تک کو پیغام دیا۔ شاہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال بی جے پی کے سابق صدر سوکانتو مجمدار نے 2026 کے انتخابات کو 'کوروکشیتر' قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "ہمارے ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ 2026 کا انتخاب ترنمول کا 'بسرجن' (خاتمہ) ہوگا۔ اس الیکشن میں ترنمول کو ہرانے کے لیے سب کو کندھے سے کندھا ملا کر لڑنا ہوگا۔ یاد رکھیں، کوچ بہار سے لے کر کاک دیپ تک بی جے پی کا امیدوار نریندر مودی ہے اور امیدوار کمل کا پھول ہے۔ ہمیں کمل کے پھول کو جتوانا ہے، اس کے علاوہ ہمیں کچھ اور نظر نہیں آنا چاہیے۔" اس کے بعد مہا بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہم نے مہا بھارت کی کہانی سنی ہے کہ درونا چاریہ نے ارجن سمیت سب سے پوچھا تھا کہ تمہیں کیا نظر آ رہا ہے۔ کسی نے کہا کہ مجھے درخت کے پتے نظر آ رہے ہیں، کسی نے کہا پرندے کی چونچ نظر آ رہی ہے۔ صرف ارجن نے کہا تھا کہ مجھے پرندے کی آنکھ نظر آ رہی ہے۔ دوستو، میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ آپ کو کیا نظر آ رہا ہے، لیکن تقریباً 4 سال تک ریاستی صدر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد میں دیکھ رہا ہوں کہ 2026 میں مغربی بنگال میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ حلف لے رہا ہے۔ آپ کی طرف دیکھ کر میں یہ دیکھ پا رہا ہوں۔ کولکتہ کے چار اضلاع (بی جے پی کے 4 تنظیمی اضلاع) کے شکتی کیندروں اور منڈلوں کے لوگوں کو بلایا گیا ہے۔ اگر ان کا 'وشو روپ' (عظیم منظر) ایسا ہو سکتا ہے، تو یاد رکھیں اس کوروکشیتر میں جیت ہماری یعنی پانڈووں کی ہوگی۔"
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی