Kolkata

سرور ڈاون، آن لائن 'یووا ساتھی' فارم بھرنے میں شدید دشواری

سرور ڈاون، آن لائن 'یووا ساتھی' فارم بھرنے میں شدید دشواری

کولکاتا17فروری :منگل کی صبح سے سرور ڈاون ہونے کی وجہ سے 'یووا ساتھی' اسکیم کے لیے آن لائن فارم بھرنے میں بے روزگار نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویب سائٹ نہ کھلنے کے باعث آن لائن درخواست جمع نہیں ہو پا رہی، جس کی وجہ سے لوگ ایک بار پھر کیمپوں میں جمع ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے نوانّہ (ریاستی سیکرٹریٹ) نے اتوار کی رات ایک بڑا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ ظاہر ہے کہ ہر کوئی کیمپوں کی بھیڑ اور زحمت سے بچنے کے لیے آن لائن ہی اپنا کام مکمل کرنا چاہتا تھا، لیکن منگل کی صبح جب نوجوانوں نے درخواست دینے کی کوشش کی تو ویب سائٹ https://apas.wb.gov.in پر 'This site can’t be reached' کا پیغام ظاہر ہونے لگا۔ بہت سے لوگوں نے انتظار کیا کہ شاید وقت گزرنے کے ساتھ مسئلہ حل ہو جائے، لیکن ایسا نہ ہونے پر وہ مجبوراً کیمپوں کی طرف روانہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں ہر کیمپ پر ایک بار پھر بھاری بھیڑ جمع ہو گئی۔واضح رہے کہ 'یووا ساتھی' کی درخواست کا عمل شروع ہوتے ہی کیمپوں میں غیر معمولی رش دیکھا گیا تھا، اور ریاست کے چند مقامات پر اس بھیڑ کی وجہ سے بدامنی کی صورتحال بھی پیدا ہوئی تھی۔ اسی دباو¿ کو کم کرنے کے لیے آن لائن آپشن دیا گیا تھا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments