Kolkata

سسر نے کلہاڑی مارکر اپنی بہو کی جان لے لی

سسر نے کلہاڑی مارکر اپنی بہو کی جان لے لی

سسر نے کلہاڑی مارکر اپنی بہو کی جان لے لی نادیہ کے پلاشی پاڑہ تھانہ کے گوپی ناتھ پور پنچایت علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ایک سسر کی جانب سے اپنی بہو کو کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔مقتولہ کی شناخت 27 سالہ شمپا وشواس کے طور پر ہوئی ہے، جن کی شادی چند سال قبل اتم وشواس نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔مقامی لوگوں کے مطابق اتم کے خاندان اور ان کے چچا سفل وشواس کے درمیان جائیداد کو لے کر طویل عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔جمعہ کے روز دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔ جھگڑے کے دوران غصے میں آکر سفل وشواس نے اپنی بہو شمپا پر تیز دھار ہتھیار (کلہاڑی) سے حملہ کر دیا اور ان کی گردن پر وار کیا۔شور مچنے پر پڑوسی وہاں پہنچے اور شمپا کو خون میں لت پت حالت میں پلاشی پاڑہ دیہی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔واقعے کے بعد 52 سالہ ملزم سفل وشواس مفرور ہو گیا تھا۔پولیس نے رات بھر تلاشی مہم چلانے کے بعد ہفتہ کے روز ملزم کو گھر کے قریب ہی ایک جگہ سے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس اس قتل کے پیچھے چھپی مزید وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments