سالٹ لیک کے ایک گیسٹ ہاوس میں نوجوان لڑکی کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ عام کے درخت سے گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ تاہم مقتولہ کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ معلومات کے مطابق، پیر کی رات مقتولہ اپنی ایک سہیلی اور دو نوجوانوں کے ساتھ ایپ کیب (ٹیکسی) کے ذریعے سالٹ لیک کے اس گیسٹ ہاوس میں گئی تھی۔ وہیں اس کی پراسرار طور پر موت ہو گئی۔ اس گیسٹ ہاوس کے احاطے میں عام کا ایک درخت ہے۔ مقتولہ کے ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ پیر کی دیر رات وہ لڑکی عام توڑنے کے لیے درخت پر چڑھی تھی، اسی دوران توازن بگڑنے کی وجہ سے وہ نیچے گر گئی اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس معاملے کے سامنے آتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی بدھان نگر نارتھ تھانے کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ لڑکی کی موت کی اصل وجہ کیا ہے، پولیس اس کی جانچ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم مقتولہ کے اہل خانہ عام توڑنے کے دوران موت کے اس دعوے کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ بدھان نگر نارتھ تھانے میں اہل خانہ کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے کہ ان کی بیٹی درخت پر چڑھنا نہیں جانتی تھی۔ خاندان کا الزام ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پھر اسے گیسٹ ہاوس کی چھت یا اوپر سے نیچے پھینک دیا گیا۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی