ریاستی پولیس کے سابق آئی جی پنکج دتہ کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے ہفتہ کو وارانسی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں داخل تھے۔آر جی کار اسکینڈل کے بعد ان کے ایک تبصرے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اس کے خلاف کئی تھانوں میں شکایتیں بھی درج کرائی گئیں۔ ایسی ہی ایک شکایت کے پیش نظر اس سابق آئی پی ایس افسر کو باراتلہ پولس اسٹیشن میں طلب کیا گیا۔ مبینہ طور پر انہیں کئی گھنٹے تک پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔ لیکن چائے بسکٹ تو دور کی بات، پانی تک نہ دیا گیا۔ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری اس واقعہ پر ریاستی حکومت کے خلاف آئے۔اس کے بعد وہ 23 اکتوبر کو وارانسی، اتر پردیش میں ایک سیمینار میں شرکت کے دوران بیمار ہو گئے۔ سیمینار کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ریاستی پولیس کے سابق آئی جی کا آج کے دن انتقال ہوگیا۔ اتفاق سے، وہ ریاستی پولیس کے آئی جی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے 2011 میں ریٹائر ہوئے تھے۔
Source: Social Media
آسنسول میں ترنمول لیڈر کی غنڈہ گردی، تاجر برادری برہم
عالمی یوم معذور کے موقع پر بصارت سے محروم جادو پور یونیورسٹی کے پروفیسر ایشان چکرورتی طلباءکے ایک مشال
ہول سیل کاروبار میں ہڑتال شروع ہوتے ہی آلو کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اسکول میں ہی شراد کےلئے کھانے پکائے جا رہے ہیں
اپر پرائمری کے ویٹنگ لسٹ کی کاﺅنسلنگ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی
کلکتہ ہائی کورٹ نے کڑایا قتل کیس کی ڈائری طلب کی
میڈیکل میں اربوںکی کرپشن! شہر میں ایک بار پھر ای ڈی کی ٹیم ہوئی سرگرم
قصبہ معاملے میں مزید ایک گرفتار
اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے سامنے اڈکٹروں کے مشترکہ پلیٹ فارم کے نمائندے سے پولیس کے ساتھ ہوئی ہاتھا پائی
کلکتہ میں ابھی سردی کے آنے کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی