سابق ایم ایل اے اتن گھوش کو اور ان کی بیٹی کو تھانے میں طلب کیا گیا سابق ترنمول رکن اسمبلی اتین گھوش اور ان کی بیٹی پریہ درشنی گھوش کے خلاف زبردستی جائیداد پر قبضہ کرنے کا الزام لگا ہے۔ الزام کے پیش نظر اب پولیس نے انہیں طلب کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس ہفتے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر اتین اور ان کی بیٹی کو بلایا گیا ہے۔ اتین اور ان کی بیٹی کے خلاف50 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ ایک ہوٹل مالک کا الزام ہے کہ زبردستی کم قیمت دے کر ان کی جائیداد چھین لی گئی۔ واقعہ پرگتی میدان تھانہ علاقے کا ہے لیکن بعد میں شکایت بھدنانگر شمالی تھانے میں منتقل کر دی گئی۔ وہیں کی پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ اگرچہ بدھ کو اتین نے دعویٰ کیا کہ انہیں ابھی تک پولیس کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ الزام کے بارے میں اتین نے کہا، "جس نے شکایت کی ہے، میں انہیں نہیں جانتا۔ ان سے میری بیٹی نے ایک جائیداد خریدی تھی۔ 50 سالہ سیاسی زندگی میں کوئی میرے نام پر کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتا۔ پھر بھی اگر پولیس مجھے تفتیش کے لیے بلاتی ہے، تو میں ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔" پریہ درشنی نے کہا، "بالکل جھوٹا الزام ہے۔ جنہوں نے یہ الزام لگایا ہے، انہوں نے ہی ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ تمام دستاویزات ہمارے پاس ہیں۔" اس طرح کے جھوٹے الزام لگانے پر وہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے، یہ وارننگ دی ہے اتین اور ان کی بیٹی نے۔2012کے اسمبلی انتخابات میں کاشی پور-بیلگاچھیا مرکز سے ترنمول رہنما اتین جیتے تھے۔ اس بار بھی انہوں نے اسی مرکز سے انتخاب لڑا۔ تاہم وہ بی جے پی امیدوار ریتیش تیواری سے ہار گئے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی