مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ نے سات سوالات کو لے کر سی جی او کمپلیکس مارچ کیا۔ چارج شیٹ کے بیان کی بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی سے انصاف کا مطالبہ کرنے والے اسّی دنوں سے زیادہ سڑکوں پر موجود جونیئر ڈاکٹر ان سات سوالوں کے جواب چاہتے ہیں۔ سات سوال کیا ہیں؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفی کی اینڈو سرویکل کینال میں سفید، سیاہ، چپچپا سیال کی موجودگی کو نوٹ کیا گیا۔ کیا اس سیال کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوا ہے؟ رپورٹ کہاں ہے؟ دوسری طرف، چارج شیٹ میں خاص طور پر واقعات کے بعد کی ٹائم لائن کا ذکر کیا گیا ہے۔ واقعہ کے دن 12:15 بجے تلوتما کے والدین کو کہا گیا کہ وہ آر جی کار پہنچ جائیں۔ تاہم، وہ آر جی کار تک پہنچنے کے بعد کے واقعات کا ذکر نہیں کرتے! ان کے آنے کے بعد کیا ہوا، والدین 3 گھنٹے تک بچی کی میت کے پاس کیوں نہ جا سکے۔ ڈاکٹر جوابات کی تلاش میں ہیں۔ اس کے علاوہ کالج حکام نے شروع میں ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی؟ تلوتما کے والدین کو ایف آئی آر درج کیوں کرانی پڑی؟ اس سوال کو سامنے رکھتے ہوئے مظاہرین سڑکوں پر آ رہے ہیں۔
Source: akhbarmashriq
جگدھاتری پوجا وسرجن کے دوران افراتفری،پولیس کو لاٹھی چارج پر مجبور ہونا پڑا
چھٹکنی لگانے کو لے کر بیٹے نے ماں کا قتل کر دیا
لاش پائے جانے سے ہلدیرام بس اسٹینڈ کے فٹ پاتھ پر شدید خوف و ہراس
ضمنی چناﺅ میں مسلم اکثریت والے علاقے میں بھاجپائی رہنما نظر نہیں آئے
پولٹری فارم میں آگ لگنے سے 1500 مرغیاں جل گئیں
جھارگرام گورنمنٹ میڈیکل کالج میں لگائے گئے ایک سی سی ٹی وی کی قیمت ایک لاکھروپے، شوبھندو ادھیکاری کی شکایت
ضمنی چناﺅ میں مسلم اکثریت والے علاقے میں بھاجپائی رہنما نظر نہیں آئے
لاش پائے جانے سے ہلدیرام بس اسٹینڈ کے فٹ پاتھ پر شدید خوف و ہراس
چھٹکنی لگانے کو لے کر بیٹے نے ماں کا قتل کر دیا
پراسرار طریقے سے سڑک پر گشت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا