کولکاتہ، 5 اپریل :مغربی بنگال میں ایس آئی آر ٹریبونل نے اپنے قیام کے بعد پہلے ہی فیصلے میں کانگریس امیدوار مہتاب شیخ کا نام ووٹر لسٹ میں بحال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یہ معاملہ مرشدآباد کے فرکا اسمبلی حلقے سے متعلق ہے ۔خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے دوران مسٹر شیخ کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ نامزدگی داخل نہیں کر پا رہے تھے حالانکہ انہیں کانگریس کا سرکاری امیدوار قرار دیا جا چکا تھا۔ ایس آئی آر ٹریبونل کے چیئرمین ایس شیوگنانم نے حکم دیا کہ مسٹر شیخ کا نام فوری طور پر ووٹر لسٹ میں دوبارہ شامل کیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے 28 فروری کو حتمی ووٹر لسٹ شائع کی تھی جس میں 60 لاکھ سے زیادہ ووٹرز شامل تھے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عدالتی افسران نے متنازعہ اندراجات کی جانچ اور ان کے حل کا عمل شروع کیا تھا۔ اعلیٰ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ جن لوگوں کے نام فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں وہ راحت کے لیے ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی