ریاستی حکومت نے طلبہ کے بیگ کا وزن کم کر دیا ، ہوم ورک کا بوجھ بھی کم ہوا اسکول کا بیگ بہت بھاری ہے۔ کیا بچے اب اسے اٹھا سکتے ہیں؟ اب طلبہ کو اسکول کے بھاری بھرکم بیگ کا وزن سنبھالنے کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ مرکزی وزارتِ تعلیم نے پری پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے بیگ کا وزن طے کر دیا ہے۔ اب مغربی بنگال کے اسکولوں میں بھی 'قومی تعلیمی پالیسی 2020' (NEP 2020) کے تحت وضع کردہ 'قومی بیگ پالیسی' کو نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مغربی بنگال سمگرا شکشا مشن نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اس ہدایت کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بیگ کا وزن طالب علم کے اپنے وزن کے 10 فیصد کے اندر ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی پڑھائی کا دباو کم کرنے کے لیے وزارتِ تعلیم کی ہدایت میں یہ بھی طے کر دیا گیا ہے کہ کس کلاس کے طالب علم کو کتنا ہوم ورک دیا جا سکتا ہے۔ اسکول میں کتنی کاپیاں لانی ہیں، یہ بھی طے کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کے مطابق، پہلی اور دوسری جماعت کے طلبہ اسکول میں کلاس ورک کے لیے صرف ایک نوٹ بک لے کر جائیں گے۔ تیسری سے پانچویں جماعت کے طلبہ کے پاس ایک کلاس ورک کی نوٹ بک ہوگی اور ایک ہوم ورک کی کاپی ہوگی۔ چھٹی جماعت سے طلبہ موٹی اور پتلی کاپیاں استعمال کریں گے۔ اسکول انتظامیہ پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں کو ہوم ورک نہیں دے سکے گی۔ تیسری سے پانچویں جماعت کے طلبہ ہر ہفتے زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے ہوم ورک کریں گے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ روزانہ ایک گھنٹہ ہوم ورک کریں گے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ ہوم ورک کے لیے روزانہ 2 گھنٹے کا وقت دیں گے۔ اس کے علاوہ، خصوصی ضرورتوں کے حامل (دیویانگ) طلبہ کے لیے اسکول میں ہی لاکر کی سہولت فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی