Kolkata

آر جی کار میڈیکل میں ایک مردہ کی ہدی کی پیوند کاری

آر جی کار میڈیکل میں ایک مردہ کی ہدی کی پیوند کاری

آر جی کر میڈیکل کالج میں ایک مردہ شخص کی ہڈی کی پیوند کاری کے ذریعے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک نوجوان کا علاج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مغربی بنگال اور مشرقی بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔ طبی اصطلاح میں اسے 'ایلو گرافٹ ری کنسٹرکشن کہا جاتا ہے۔یہ پیچیدہ سرجری 17 فروری کو انجام دی گئی۔ سرکاری تعاون کی بدولت اس عمل پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ آرتھوپیڈک شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سنجے کمار کے مطابق آپریشن کامیاب رہا اور مریض فی الحال خطرے سے باہر ہے، تاہم اسے ابھی مشاہدے میں رکھا گیا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ جسم اس ہڈی کو کس حد تک قبول کرتا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے رہائشی رضاع الدین منڈل، جو پیشے سے دیہاڑی دار مزدور ہیں۔ 2023 میں ایک لاری کی ٹکر سے ان کی ران کی ہڈی کا نچلا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہو گیا تھا۔ اس سے قبل مئی 2023 سے 2024 تک کئی آپریشنز، پلاسٹک سرجری اور گرافٹنگ کی گئی تھی، لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ آخر کار ڈاکٹروں نے اس جدید تکنیک کا سہارا لیا۔یہ طبی سائنس میں ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس تکنیک کے ذریعے ان مریضوں کی ٹانگیں بچائی جا سکتی ہیں جن کی ہڈیاں شدید حادثات میں ناقابلِ مرمت حد تک ٹوٹ چکی ہوں۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments