National

رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، سابق ہندستانی فوجی اہلکار ہلاک

رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، سابق ہندستانی فوجی اہلکار ہلاک

نئی دہلی/اقوام متحدہ، 14 مئی : غزہ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والے ہندستانی فوج کا ایک سابق افسر آج جنگ زدہ رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے میں مارا گیا۔ حملے کے وقت اس گاڑی میں سابق ہندوستانی فوجی افسران سفر کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ میں ہندستانی مشن نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہندستانی مشن نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ "ہم کرنل (ریٹائرڈ) ویبھو کالے کی موت سے بہت غمزدہ ہیں، جو غزہ میں اقوام متحدہ کے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے لیے کام کر رہے تھے۔ اس مشکل وقت میں ہماری گہری ہمدردیاں خاندان کے ساتھ ہیں۔‘‘ اطلاعات کے مطابق کرنل کالے نے 2022 میں ہندستانی فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور محکمہ دفاعی سیکورٹی (ڈی ایس ایس) میں بطور سیکورٹی کوآرڈینیشن آفیسر جوائن کیا تھا۔ انہوں نے جموں و کشمیر 11 رائفلز میں خدمات انجام دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کرنل کالے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ "سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے محکمہ دفاع (ڈی ایس ایس) کے ایک ملازم کی موت اور ڈی ایس ایس کے دوسرے ملازم کے زخمی ہونے کی خبر سن کر بہت افسردہ ہیں۔ "یہ لوگ آج صبح رفح کے یورپی ہسپتال جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔" انہوں نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ہلاک ہونے والے عملے کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "غزہ میں جاری تنازعہ کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے - نہ صرف عام شہریوں پر بلکہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر بھی حملے ہوئے ہیں"۔ "سیکرٹری جنرل نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments