Kolkata

’راستہ ہی ہمارا راستہ ہے‘، جادپور بس اسٹینڈ سے دیو اور سوہم کو ساتھ لے کر ممتا کا مارچ شروع

’راستہ ہی ہمارا راستہ ہے‘، جادپور بس اسٹینڈ سے دیو اور سوہم کو ساتھ لے کر ممتا کا مارچ شروع

کولکاتا9جنوری :وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کی دوپہر جادھو پور 8B بس اسٹینڈ سے احتجاجی مارچ کا آغاز کیا۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزرائ فرہاد حکیم، اروپ بسواس، اداکار و رکن پارلیمنٹ دیو، اداکار و رکن اسمبلی سوہم سمیت ترنمول کے دیگر اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی موجود تھے۔ مارچ میں ٹیلی ویڑن کے نامور ستارے بھی شامل تھے۔ مارچ شروع کرنے سے قبل خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ دہلی کی محرومیوں، مظالم اور ریاست کے عوام کے حقوق چھیننے کے خلاف ’راستہ ہی راستہ دکھائے گا‘۔ یہ مارچ شام ساڑھے چار بجے کے قریب ہاجرہ موڑ پر ختم ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے دوپہر تقریباً 3 بجے جادھو پور سے ہاجرہ موڑ کی سمت مارچ شروع کیا۔ ان کے ایک طرف دیو اور دوسری طرف سوہم، فرہاد حکیم اور اروپ بسواس چل رہے تھے۔ پیچھے کی قطاروں میں پارٹی کے دیگر رہنما اور فنکار موجود تھے۔ سڑک کے دونوں طرف لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع تھا۔ مارچ شروع کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ نے کہا: "میں اس علاقے کے تمام شہریوں اور ’ماں-ماٹی-مانوش‘ کو سلام پیش کرتی ہوں، ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور ممنون ہوں۔ سب کو نئے سال کی مبارکباد۔ آپ کی حمایت بنگال کے عوام کو پوری دنیا میں آگے لے جائے گی۔" انہوں نے احتجاج کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: "دہلی کی محرومی، ناانصافی، تشدد، توہین اور بے عزتی، 2 کروڑ لوگوں کے ووٹ کاٹ دیے جا رہے ہیں، حقوق چھینے جا رہے ہیں— اس کے خلاف راستہ ہی ہمارا راستہ ہے۔ یہ نیتا جی کی کہی ہوئی بات ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "جادھو پور کی زمین جدوجہد کی زمین ہے، پناہ گزینوں کی زمین ہے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments