مغربی بنگال میں بی جے پی کے نئے وزیراعلیٰ کا اعلان ہوگیا ہے۔ شوبھندوادھیاری ریاست کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کے ساتھ اگنیمترا پال اورنستھ پرمانک نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ یہ فیصلہ بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں ہوا۔ میٹنگ کوخطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی عوام نے وزیراعظم مودی پربھروسہ کیا ہے۔ میں ہاتھ جوڑکر ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لیفٹ اورٹی ایم سی نے ریاست میں خونی اقتدارکیا۔ تشدد کے درمیان ریاست کی عوام نے زبردست مینڈیٹ دیا ہے۔ 321 کارکنان کی جان گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی راج میں مجرم لیڈرنہیں بنیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بنگل میں کٹ منی سسٹم بھی ختم ہوگا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پرحملہ بھی کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کی وجہ سے انڈیا الائنس ٹوٹ رہا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ کمیونسٹ راج سے جوماحول بنا ہوا تھا، اسے ممتا بنرجی نے مزید گہرا کردیا تھا۔ ان کے راج میں ووٹ ڈالنا بھی ناممکن تھا، لیکن لوگوں نے وزیراعظم مودی پربھروسہ کیا۔ میں اس زبردست جیت کے لئے لوگوں کا شکرگزارہوں۔ میں پارٹی کی طرف سے یہ بھی یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بنگال کی عوام نے ہم سے جو امیدیں لگائی ہیں اورجن کی بنیاد پرہمیں یہ مینڈیٹ دیا ہے، ہم اس بھروسے کوپوری طرح سے قائم رکھنے کی اپنی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا، ہم سبھی بی جے پی کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ ہم ’سناربنگلہ‘ کے ہدف کوحاصل کریں اورعوام کی امیدوں کوپورا کریں۔ ہم بنگال کی ثقافت اورروایات کوغیرملکی نظریات سے متاثرہونے سے آزاد کرانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ایک بارپھررام کرشنا، وویکانند، مہارشی اروبندواورکوی گروٹیگورکے تصورکردہ بنگال کی تعمیرکررہے ہیں۔”
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی