Kolkata

راجیہ سبھا کےلئے ترنمول کے امیدواروں پرشوبھندو ادھیکاری کی تنقید

راجیہ سبھا کےلئے ترنمول کے امیدواروں پرشوبھندو ادھیکاری کی تنقید

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھندو ادھیکاری نے راجیہ سبھا کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے انتخاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ممتا بنرجی کا 'شکریہ کا تحفہ' قرار دیا ہے۔ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی نے راجیو کمار، مینکا گرو سوامی، کوئل ملک اور بابل سپریو کو امیدوار بنا کر اپنے پرانے اور وفادار لیڈروں کو نظر انداز کیا ہے۔ شبھیندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ راجیو کمار کو ساردہ گھوٹالے کے الیکٹرانک شواہد ضائع کرنے کے انعام کے طور پر ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ مینکا گرو سوامی کو آر جی کر کیس میں ونیت گوئل کو بچانے کے بدلے 'گفٹ' ملا ہے۔ اس دوران شبھیندو ادھیکاری اپنے پرانے ساتھی اور ٹی ایم سی کے سینیئر لیڈر سبرت بخشی (جنہیں وہ بخشی دا کہتے ہیں) کے لیے کافی جذباتی نظر آئے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments