Kolkata

راجرہاٹ کے ایک گھر میں لگی خوفناک آتشزدگی

راجرہاٹ کے ایک گھر میں لگی خوفناک آتشزدگی

شہر کے وسط میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ نارائن پور میں پیش آیا۔ نیو ٹاون کے راجرہاٹ روڈ پر ڈیروزیو کالج کے سامنے ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ ہائی پروفائل علاقوں میں سے ہے۔ سب سے پہلے علاقے کے لوگوں نے رہائش گاہ کی چھٹی منزل سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی دیگر فلیٹس کے مکین بھی خوف و ہراس کے عالم میں سڑک پر نکل آئے۔ اسی دوران فائر ڈیپارٹمنٹ کو خبر پہنچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کئی کوششوں کے بعد بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا۔ لیکن اس وقت تک ایک بوڑھا آدمی آگ اور دھوئیں میں بیمار پڑ گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments