معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کرانے آیا ہوں، ہرچیز ٹھیک ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس سے قبل راحت فتح علی خان کی دبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا