Kolkata

راجر ہاٹ میں بس بے قابو ہو کر ریلنگ توڑ کر نہر میں جاگری! تقریباً 50 افراد زخمی

راجر ہاٹ میں بس بے قابو ہو کر ریلنگ توڑ کر نہر میں جاگری! تقریباً 50 افراد زخمی

کلکتہ : جمعہ کی صبح تقریباً 7:30:بجے، مسافر بس کنٹرول کھو بیٹھی اور راجرہاٹ-ہاروا نہر (مقامی لوگوں کے نزدیک مزار نہر بھی کہلاتی ہے) میں گر گئی۔ اس وقت بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ بس بیراچاپا سے کرونا موئی جا رہی تھی۔ حادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔ تاہم اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی حالت خراب ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں آئے روز چھوٹے موٹے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بس کو لاپرواہی سے چلا رہا تھا۔ جس کے باعث بس بے قابو ہو کر ریلنگ توڑ کر نہر میں جاگری۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بیراچاپا سے چکلا کرونامئی جانے والی بس کھری باڑی کے راستے راجرہاٹ کی طرف جارہی تھی۔ یہ حادثہ راجرہاٹ تھانہ علاقہ کے تحت کھری باڑی میں پیش آیا۔ پہلے تو مقامی لوگوں نے پانی میں اتر کر مسافروں کو بچانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے کے بعد راجرہاٹ تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ زخمی مسافروں کو دیگنگا اسپتال بھیجا گیا ہے۔ اب تک 46 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ چند کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ تاہم زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ نو کو آر جی کار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کرین کے ذریعے بس کو نہر سے اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امدادی کارکن یہ بھی جانچ رہے ہیں کہ کوئی بس کے اندر کیچڑ میں پھنس گیا ہے یا پانی کے نیچے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments