Kolkata

راجپور-سونار پور کے کونسلر بھتہ خوری کے معاملے میں گرفتار،ایک الگ تفتیش میں امدادی سامان ضبط

راجپور-سونار پور کے کونسلر بھتہ خوری کے معاملے میں گرفتار،ایک الگ تفتیش میں امدادی سامان ضبط

کولکاتہ، 11 جون: جنوبی کولکتہ کے بیرونی علاقے میں واقع راجپور-سونار پور میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس کے کونسلر کو زبردستی وصولی (بھتہ خوری) کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ باروئی پور پولیس کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کے ت روز بتایا کہ راجپور-سونار پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 4 کے کونسلر وبھاس مکھوپادھیائے کو پولیس کی ایک ٹیم نے گریا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا۔ جس پولیس ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، وہ ان کے گھر اور دفتر بھی گئی اور کئی مقامات پر تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مسٹر مکھوپادھیائے پر کئی سالوں سے اپنے وارڈ اور قریبی علاقوں میں تاجروں اور کاروباریوں سمیت کئی لوگوں سے زبردستی پیسے وصول کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ ان پر عائد الزامات میں خاص طور پر گریا علاقے میں رقم کے لیے پراپرٹی سے جڑے کاروباریوں کو دھمکانا، بغیر منظوری کے تعمیرات میں مدد کرنا اور غیر قانونی طور پر ویٹ لینڈ کو بھرنے میں شامل ہونا شامل ہے ۔ مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے راجپور-سونار پور میونسپلٹی کے کسی کونسلر کی یہ تیسری گرفتاری ہے ۔ پولیس نے وارڈ نمبر 23 کی کونسلر چندرا گھوشال سے وابستہ گھر، وارڈ آفس اور پارٹی آفس سے بھاری مقدار میں ترپال اور امدادی سامان بھی برآمد کیا ہے ۔ برآمد کی گئی چیزوں میں ترپال، چاول، بالٹیاں اور سرکاری امداد کے طور پر تقسیم کرنے کے لیے رکھی گئی دوسری چیزیں شامل ہیں۔ پولیس نے یہ مہم اس وقت شروع کی جب انہیں شکایت ملی کہ شہریوں کے لیے لایا گیا امدادی سامان کئی جگہوں پر جمع کر کے رکھا گیا ہے ۔ چندرا گھوشال کے شوہر، سومین موہن گھوشال سے اس جمع کیے گئے سامان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 2 کے ایک ترنمول کانگریس رہنما کو پولیس نے پہلے ہی بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments