Kolkata

قانون کی کتاب پڑھنی چاہیے'، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیوں قبول نہیں کیا جا رہا، شویندو کی وضاحت

قانون کی کتاب پڑھنی چاہیے'، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیوں قبول نہیں کیا جا رہا، شویندو کی وضاحت

کولکاتا5جنوری : ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار کو خط لکھ چکی ہیں۔ الزام ہے کہ ریاستی حکومت کے مختلف حکام کی جانب سے جاری کردہ مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ یا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کو ووٹر کی شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کی ہدایت غیر رسمی طور پر تمام ضلعی الیکشن افسران کو دی گئی ہے۔ اس کے جواب میں ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بھی جوابی خط بھیجا ہے۔ اب اسی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے مسئلے پر شوبھندونے ایک پریس کانفرنس کی۔ شوبھندوکا کہنا ہے کہ "وزیر اعلیٰ کو قانون کی کتاب پڑھنی چاہیے۔ 10 سال (رہائش) مکمل نہ ہونے پر وہ سرٹیفکیٹ قابلِ قبول نہیں ہوتا۔" انہوں نے جوابی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "آئی پیک (I-PAC) کے تیار کردہ فارمولے کے تحت غیر قانونی ووٹرز، مردہ ووٹرز اور بنگلہ دیشی غیر قانونی مسلم دراندازوں کو فہرست میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔" انہوں نے سنگین الزام لگایا کہ "جنوبی 24 پرگنہ کے بدعنوان ضلع مجسٹریٹ سمت گپتا کو کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا کمشنر بنا کر وارڈ کی بنیاد پر برتھ سرٹیفکیٹ دینا چاہتے ہیں، تو وہ تو غیر قانونی ہوگا ہی۔ الیکشن کمیشن کا سافٹ ویئر بہت اپڈیٹڈ ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments