Kolkata

پیسوں کی بدولت بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہے بی جے پی، ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی: ممتا بنرجی نے کردیا بڑا اعلان

پیسوں کی بدولت بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہے بی جے پی، ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی: ممتا بنرجی نے کردیا بڑا اعلان

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی پیسوں کی بدولت بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کی بدولت سیاست کرنا چاہتی ہے۔ میں اس دن اسے روک دوں گی، جب بی جے پی کوملک سے ختم کردیا جائے گا۔ میں بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرمیں بنگال جیت جاتی ہوں تو میں ان سے دہلی چھین لوں گی۔ دراصل، بنگال میں آئندہ سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ اس سے پہلے وہاں ایس آئی آرسے متعلق زبردست ہنگامہ چل رہا ہے۔ ممتا بنرجی مسلسل بی جے پی اورالیکشن کمیشن پرحملہ آور ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والے ہمارا ووٹ دینے کا اختیار چھیننا چاہتے ہیں، تانا شاہی چل رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 58 لاکھ نام ہٹانے کے بعد بھی وہ 1.5 کروڑنام ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہردودن میں حکم بدل رہا ہے۔ یہ سب 2026 میں بی جے پی کوجتانے کے لئے ہو رہا ہے۔ کئی ووٹر روز پریشان ہو رہے ہیں۔ ایپ میں گڑبڑی ہے۔ ایس آئی آرایپ کے لئے کوئی ایس اوپی نہیں ہے۔ یہ غیرآئینی اورغیرجمہوری ہے۔ 2002 میں بنگال میں کتنے ڈیلیوری انسٹی ٹیوشن تھے؟ 43 سال پہلے برتھ سرٹیفرکیٹ کہاں تھا؟ انہوں نے الیکشن کمیشن کی زمین پرکوئی کںٹرول نہیں ہے۔ گجرات سے مرکزی حکومت کے ملازم بنگال میں ووٹ کروانے کیوں آئیں گے؟ کیا یہ جمہوریت ہے؟ جو لوگ مہاتما کا نام ہٹاتے ہیں، وہ ملک سے کتنا پیارکرتے ہیں، یہ سوالیہ نشان ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اصل ووٹروں کا نقشہ بھی نہیں بنایا گیا ہے۔ آج، سی پی ایم ان غلطیوں کو سمجھے گی، جو انہوں نے 2002 میں کی تھیں۔ ممتا نے بی ایل اے 2 کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر بلاک اوراندرون ملک دیگرعلاقوں کا دورہ کرے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کس کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ وہ 6 افراد پرمشتمل ٹیم بنائیں گے اورای آراوکورپورٹ پیش کریں گے۔ جن کے پاس 11 مطلوبہ دستاویزات کا ثبوت نہیں ہے، انہیں مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ اس کے لیے درخواست دیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments