پستول دیکھا کر تیس لاکھ روپئے لوٹنے والا وکی درگا پور سے گرفتار احتجاج کرنے پر گلے میں پستول لگا کر30 لاکھ روپے کی بھتہ خوری! پانچ سال قبل اس واقعے کے سبب بھوانی پور کے ایک زمانے کے 'دہشت' راکیش ساو عرف وکی کے خلاف اس علاقے کے ایک رہائشی نے احتجاج کیا تھا۔ نئی حکومت آنے کے بعد بھی جب اس گھر کو خالی کرنے کو کہا تو20جون کو پھر راکیش عرف وکی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب انہوں نے بھوانی پور تھانے میں شکایت درج کرائی۔ یہ دیکھ کر وہ جھارکھنڈ کی طرف بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ ذرائع کے ذریعے خبر ملنے پر بھوانی پور تھانے کے او سی سومترا باسو کے حکم پر ایک ٹیم نے درگاپور میں چھاپہ مارا۔ سڑک کے راستے جھارکھنڈ کی طرف بھاگنے سے پہلے ہی پولیس نے اس کا راستہ روک لیا۔ جنوبی کلکتہ کے بھوانی پور تھانے کے افسران نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ2012میں بھوانی پور کے بینی نندن اسٹریٹ کے ایک رہائشی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ۵ سال قبل ووٹوں کی گنتی کے نتیجے کے بعد راکیش عرف وکی نے علاقے میں دہشت گردی مچانی شروع کر دی۔ اس وقت وہ تری نمل کانگریس کے ایک لیڈر کے بہت قریب تھا، ایسا معلوم ہوا ہے۔ اسی کا نام لے کر وہ علاقے کے بہت سے رہائشیوں کو ڈراتا تھا۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی