عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹرولرز کو خبردار کر دیا اور کہا ہے کہ مجھے ٹرول نہ کیا جائے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے وہ تصویر شیئر کی ہے جو ان کے مداح نے ایڈیٹ کر کے انہیں دی تھی۔ مذکورہ تصویر پریانکا چوپڑا کی 17 سال کی عمر کی ہے، جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کا موازنہ ان کی بچپن کی تصویر کے ساتھ کیا گیا تھا، جب اداکارہ صرف 9 سال کی تھیں۔ اداکارہ کے بچپن کی تصویر دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے، جس میں وہ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میری 9 سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں۔ پریانکا نے کہا ہے کہ یہ تصویر بچپن کی ہے جب اسکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لیے والدہ نے یہ ہیئر اسٹائل دیا تھا۔ 92 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ زندگی کے ہر دور سے محبت کرنی چاہیے اور ہر دور کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟