Kolkata

اقتدار میں آنے پر کون کتنی رقم دے گا؟ شوبھندو، ہمایوں اور نوشاد کے درمیان بحث

اقتدار میں آنے پر کون کتنی رقم دے گا؟ شوبھندو، ہمایوں اور نوشاد کے درمیان بحث

کولکاتا5فروری :ریاستی حکومت ہر ماہ گھر کی خواتین کو 1000 روپے دے رہی ہے، جو اگلے مہینے سے بڑھ کر 1500 روپے ہو جائیں گے۔ درج فہرست ذات اور قبائل (SC/ST) کی خواتین کے لیے یہ رقم اب 1700 روپے ہوگی۔ متوسط اور غریب طبقے کی خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے ممتا بنرجی حکومت کا یہ ’لکشمی بھنڈار‘ منصوبہ ایک ’ماسٹر اسٹروک‘ ثابت ہوا ہے۔ اگرچہ اپوزیشن اسے ’ووٹوں کے لیے دی جانے والی بھیک‘ قرار دیتی رہی ہے، لیکن بنگال کی خواتین کے لیے یہ معاشی خود انحصاری کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ ریاستی بجٹ کے بعد اب اس اسکیم پر بی جے پی، آئی ایس ایف (ISF) اور ہمایوں کبیر کی نئی سیاسی جماعت ’جنتا اونیان پارٹی‘ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آنے پر وہ لکشمی بھنڈار کی رقم بڑھا کر 3000 روپے اور ہاوسنگ اسکیم (آباس یوجنا) کے لیے 2 لاکھ روپے دیں گے۔ بی جے پی نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے پر ماہانہ 3000 روپے دیں گے۔ شبھیندو ادھیکاری نے اسمبلی کے باہر اس کا واضح اشارہ دیا۔آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اس مقابلے میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ 5000 روپے دینے کے حق میں ہیں۔ان بیانات سے یہ واضح ہے کہ سیاسی طور پر جو بھی تنقید کی جائے، تمام جماعتیں یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ انتخابات جیتنے کے لیے ’لکشمی بھنڈار‘ کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔ جہاں اپوزیشن اسے سیاست قرار دے رہی ہے، وہیں بنگال کی خواتین اس اضافے پر ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments