Kolkata

اقتدار میں آنے پر ہم تین ہزار روپئے کا بھتہ دیں گے:شوبھندوادھیکاری

اقتدار میں آنے پر ہم تین ہزار روپئے کا بھتہ دیں گے:شوبھندوادھیکاری

کولکتہ5جنوری : بھتے کے بدلے بھتہ! ڈیڑھ ہزار کے مقابلے تین ہزار کا وعدہ کیا گیا ۔ بس اقتدار کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کے رہنما شوبھندو ادھیکاری نے یہ وعدہ کیا۔جمعرات کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کابینہ کی منظوری کے بعد ریاست کا عبوری بجٹ پیش کیا گیا۔ اس بجٹ میں 'عوامی مقبولیت' والے منصوبوں کی بھرمار دیکھی گئی ہے، جہاں ممتا بنرجی ایک بار پھر 'سخی' (کلپترو) کے روپ میں سامنے آئی ہیں۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ انتخابات سے قبل اس آخری بجٹ میں ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر خواتین کے ووٹ بینک پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے 'لکشمی بھنڈار' اسکیم کے تحت رقم میں 500 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی فروری 2026 سے غیر محفوظ زمرے کی خواتین کو 1500 روپے اور درج فہرست ذات و قبائل (SC/ST) کی خواتین کو 1700 روپے ملیں گے۔: دوسری طرف، قائد حزب اختلاف شبھیندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو اس رقم کو بڑھا کر 3000 روپے کر دیا جائے گا۔ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا:"میں اپنی سنکلپ پتر (منشور) کمیٹی کے کنوینر کو ساتھ کھڑا کر کے کہہ رہا ہوں کہ اگر اپریل میں بی جے پی حکومت آئی، تو یکم جون سے پہلے آپ کے بینک اکاونٹس میں تین تین ہزار روپے ڈالے جائیں گے۔شوبھندونے الزام لگایا کہ لکشمی بھنڈار میں اضافہ محض انتخابات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ووٹ آن اکاونٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔ گوا میں انہوں نے خواتین کو پانچ ہزار دینے کا وعدہ کیا تھا، تو بنگال میں صرف ڈیڑھ ہزار کیوں؟ میں نے ایوان میں بھی یہ سوال اٹھایا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments