کولکاتا10جنوری :بریگیڈ میں پیٹیز فروش کی پٹائی کے حوالے سے ابھیشیک نے کہا، ”کیا بی جے پی کے لیڈر یہ طے کریں گے کہ اس ریاست میں کون کیا کرے گا؟ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اگر پورا ملک بھی بھگوا رنگ میں رنگ جائے، تب بھی یہ ریاست مزاحمت کرے گی۔ یہ ملک مغربی بنگال سے راستہ پائے گا۔ آپ کے پاس جتنی طاقت ہے استعمال کریں؛ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس، مرکزی فورسز، الیکشن کمیشن اور جتنا پیسہ ہے سب لگا دیں۔ ایک طرف ممتا بنرجی اور ریاست کے 10 کروڑ عوام ہیں اور دوسری طرف یہ سب۔ ان کے پاس سب کچھ ہے، بس عوام نہیں ہیں۔ سب کچھ بی جے پی کا ہے، لیکن عوام ترنمول کے ہیں۔ ابھیشیک نے مزید کہا، ”امرتیہ سین کا نام نکالا جا رہا ہے۔ انہیں سماعت کا نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔ اگر سوامی وویکانند اور رابندر ناتھ ٹیگور زندہ ہوتے تو انہیں بھی نوٹس بھیج دیتے! کہہ رہے ہیں کہ درانداز گھس آئے ہیں۔ دراندازوں کے نام کیا ہیں؟ دیو، امرتیہ سین! اگر ہمت ہے تو ثابت کریں کہ کتنے بنگلہ دیشی اور کتنے روہنگیا ہیں۔“ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ابھیشیک نے کہا، ”آج کے دن نریندر مودی کی حکومت نے ریاست کے 2 لاکھ کروڑ روپے روک رکھے ہیں۔ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو مجھ پر مقدمہ کر کے جیل بھیج دیں۔ بی جے پی حکومت نے بانکوڑہ ضلع کے 7 ہزار کروڑ روپے روک رکھے ہیں۔ اگر یہ رقم جاری ہو جائے تو ریاست راتوں رات بانکوڑہ کے لیے سات ہزار کروڑ روپے دے سکتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بنگال کے لوگ ان کے پاوں پکڑیں، کیا آپ ایسا چاہتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا، ”بی جے پی کو ایسا سبق سکھانا ہوگا کہ وہ اس ریاست کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے سے پہلے سو بار سوچیں۔ جس طرح سبھاش سرکار کو ’سابق‘ بنا دیا، اسی طرح ہر بوتھ پر انہیں سابق بنانا ہوگا۔ بشنو پور لوک سبھا میں جیت معمولی فرق سے رہ گئی تھی، لیکن اگلے انتخاب میں ہم ایک لاکھ ووٹوں سے جیتیں گے۔ ابھیشیک نے کہا، ”میں رپورٹ کارڈ کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔ آپ نے ترنمول کو ویسے نتائج نہیں دیے جیسے متوقع تھے، اس کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں میں ترنمول نے 3500 کروڑ روپے خرچ کر کے ’لکشمی بھنڈار‘ کی سہولت دی۔ پانی کے منصوبوں پر ہزاروں کروڑ خرچ ہو رہے ہیں۔ جہاں پانی کا مسئلہ ہے، وہاں 150 ٹیوب ویلز کا کام فوری شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔“ ترنمول لیڈر نے کہا، ”50، 60 یا 70 سال اس مٹی پر رہنے کے بعد اب شہریت کا ثبوت دینا ہوگا؟ کیا سبھاش سرکار کے پاس اپنا پیدائشی سرٹیفکیٹ ہے؟ کیا سومیترا خاں کے پاس ہے؟ اگر بی جے پی کا کوئی شخص سرٹیفکیٹ مانگے تو کہیں کہ پہلے اپنے باپ کا سرٹیفکیٹ لے کر آو۔
Source: PC- anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی