Kolkata

پولنگ اسٹیشن کے اطراف 100 میٹر کا حفاظتی گھیرا¶ ہوگا، جہاں صرف ووٹرز کو داخلے کی اجازت ہوگی: الیکشن کمیشن

پولنگ اسٹیشن کے اطراف 100 میٹر کا حفاظتی گھیرا¶ ہوگا، جہاں صرف ووٹرز کو داخلے کی اجازت ہوگی: الیکشن کمیشن

کولکاتہ، 18 اپریل:) الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ہر پولنگ اسٹیشن کے چاروں طرف 100 میٹر کا حفاظتی گھیرا¶ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس علاقے میں صرف ووٹرز کو ہی جانے کی اجازت ہو۔ کمیشن کے ایک سینئر افسر نے ہفتہ کے روز یہ معلومات فراہم کیں۔ گزشتہ انتخابات کے برعکس اس بار بوتھ لیول افسران (بی ایل او) اور دیگر پولنگ افسران اس مقررہ گھیرے کے باہر تعینات رہیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض انجام دے سکیں، جن میں ووٹروں کے شناختی کارڈ کی جانچ بھی شامل ہے ۔ اس گھیرے کے اندر جانچ کا ایک اور مرحلہ رکھا جائے گا جہاں ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹروں کو مخصوص میزوں پر اپنے دستاویزات کی دوبارہ تصدیق کرانی ہوگی۔ اس کثیر مرحلہ جاتی عمل کا مقصد فرضی ووٹنگ اور کسی دوسرے کے نام پر ووٹ ڈالنے کو روکنا ہے ۔ الیکشن کمیشن ووٹنگ کے پورے عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر نگرانی کے مزید م¶ثر انتظامات کر رہا ہے ۔ ان حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ووٹروں کی شناخت اور ان کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے ووٹر سلپس کی تقسیم سے متعلق بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 23 اپریل کو 152 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 29 اپریل کو ہوگی جس میں 294 رکنی اسمبلی کی باقی 142 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments