Kolkata

پولس آبزرور اور بی جے پی امیدواروں کے درمیان خفیہ بات چیت

پولس آبزرور اور بی جے پی امیدواروں کے درمیان خفیہ بات چیت

انتخابی مہم کے دوران مغربی بنگال میں پولیس آبزرور اور بی جے پی امیدوار کے درمیان مبینہ 'خفیہ ملاقات' نے سیاسی میدان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کی جانب سے اس معاملے پر سخت وارننگ دینے کے اگلے ہی دن، ترنمول کانگریس نے اب اس مسئلے کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول امیدوار پنالال ہالدار نے الزام لگایا ہے کہ 20 اپریل کی رات ڈائمنڈ ہاربر کے ایک سرکاری لاج میں الیکشن کمیشن کے پولیس آبزرور اور بی جے پی امیدوار دیپک ہالدار کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی۔ٹی ایم سی کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اس ملاقات کی ویڈیو موجود ہے، جس میں بی جے پی لیڈران کو آبزرور کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔اتوار کے روز مگراہاٹ مشرقی اور مغربی اسمبلی حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے اس معاملے پر کمیشن اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں اور مبصرین کا سہارا لے کر بی جے پی انتخابات جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments