بنگال انتخابات کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ’دبنگ‘ انداز میں دھمکیاں دینے والے الیکشن کمیشن کے پولیس مبصر اجئے پال شرما کے خلاف دائر درخواست کلکتہ ہائی کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ یوپی کے ’انکااونٹر اسپیشلسٹ‘ کے طور پر مشہور اجئے پال شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پھلتا سے ترنمول امیدوار کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر دھمکا رہے تھے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اجئے پال شرما بلاوجہ ووٹروں اور امیدواروں کو ہراساں کر رہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی تھی کہ ”اجئے پال شرما کو روکیں، وہ امیدواروں کو ڈرا رہے ہیں۔“جسٹس کرشنا راو کی بنچ نے اس معاملے پر سماعت کے دوران واضح کیا کہ 29 اپریل (ووٹنگ کے دن) تک انتخابی ڈیوٹی پر مامور کسی بھی پولیس افسر کے کام میں عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ مقدمہ دائر کرنے کا طریقہ کار مکمل نہیں تھا، جس کی وجہ سے باقاعدہ سماعت نہیں ہو سکی۔ تاہم، زبانی مشاہدے میں عدالت نے واضح کر دیا کہ فی الحال انتخابی عمل کے دوران افسران کی تعیناتی یا ان کے طریقہ کار پر کوئی روک نہیں لگائی جائے گی۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی