Kolkata

پندرہ دن کی پوچھ گچھ کے بعد بالآخر سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا

پندرہ دن کی پوچھ گچھ کے بعد بالآخر سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا

آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے انہیں 15 دن کی مسلسل پوچھ گچھ کے بعد پیر کی شام کو گرفتار کیا۔ معلوم ہوا کہ انہیں نوجوان ڈاکٹر کے قتل یا زیادتی کا معاملہ نہیں بلکہ کرپشن کے معاملہ میں گرفتار کیا گےا ہے۔ آر جی کار کے سابق پرنسپل سے آج صبح سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے بیان میںمتعدد تضادات پائے گئے ہیں۔ اس کے فوراً بعد سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ کے سربراہ سندیپ کے ساتھ باہر آئے۔ قیاس آرائیوں کے بعد انہیں نظام پیلیس لے جایا گیا۔ سندیپ کو وہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران سندیپ کی گرفتاری کے بعد سے جونیئر ڈاکٹروں میں جوش و خروش پھیل گیا ہے۔ ان کے مطابق سندیپ کی گرفتاری اخلاقی فتح ہے۔ یہ کہنا اچھا ہے کہ اس دن دوپہر سے ہی انہوں نے کلکتہ کے پولس کمشنر ونیت گوئل کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے لال بازار مہم کا آغاز کررکھا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments