بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ہی ترمول میں عذاب کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک رکن زبان کھولنے لگے ہیں۔ یہاں تک کہ پارٹی ٹوٹنے کے خطرے کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے درمیان آج منگل کو سڑک پر اتر رہی ہیں ممتا بنرجی ۔ انتخابات کے بعد کے تشدد، دکانداروں کی بے دخلی سمیت متعدد الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے آج ان کا دھرنا دینا ہے۔ تاہم دھرنے کی جگہ کو لے کر پیچیدگی ہے۔ پولیس کی طرف سے رانی راس مونی روڈ پر دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کی جگہ وائی چینل پر دو گھنٹے کے لیے اجازت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ تاہم اس معاملے میں ترمول لیڈر کا ردّ عمل ہے کہ پولیس جہاں روکے گی وہیں بیٹھ کر دھرنا دیا جائے گا۔ ان کے الفاظ میں، ''اگر گرفتار کرنا ہے تو کریں۔ ماریں گے تو مار کھائیں گے۔'' اس سلسلے میں ممتا بنرجی نے پیر کو مزید کہا، ''ترمول رہنماوں اور کارکنوں کو سڑکوں پر روکنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ کوئی نہیں ہوگا تو میں اکیلے جاوں گی۔ جہاں روکیں گے وہیں بیٹھ کر دھرنا دوں گی۔ وہی دھرنے کی جگہ ہوگی۔ اگر گرفتار کرنا ہے تو کریں۔ ماریں گے تو مار کھائیں گے۔ بنگال میں مجھے جمہوری تحریک کرنے نہ دیا تو دہلی جا کر تحریک کروں گی۔'' ممتا بنرجی نے پارٹی قیادت کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ اگر میٹنگ کرنے نہ دیا تو کوئی عدالت سے اجازت لینے نہیں جائے گا۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی