کلکتہ: جنوبی کلکتہ میں پارک سرکس علاقہ کے چار نمبر پل پر سوموار کے روزدیر شام دلخراش سڑک حادثے میں توپسیا سکنڈ لین کے 19 سالہ محمد توحید کی ہلاکت کے بعد رات 12 بجے کے بعد بھی علاقے میں کشیدگی کا ماحول برقرار تھا۔ واضح رہے کہ چار نمبر پل سے گزرتے ہوئے توازن کھو کر توحید موٹر سائیکل سے گر پڑا تھا۔ پیچھے سے آنیو الی ایک غیر سرکاری بس نے اسے روند ڈلا۔ حالانکہ وہ ہیلمیٹ بھی پہنے ہوئے تھا۔ لیکن وہ اس کے لئے کافی نہیں ثابت ہوا۔ مقامی لوگوں نے مہلوک کے گھر والوں کے ساتھ ملکر احتجاج شروع کردیا اور چار نمبر پل کراسنگ پر سڑ ک کی ناکہ بندی کردی۔ جس سے پارک سرکس سے آنیو الی گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ درگاہ روڈ پر بھی رات گئے تک گاڑیوں کی لائن لگی ہوئی تھی۔ دلکشا اسٹریٹ۔ ڈاکٹر بریش گوہا اسٹریٹ پر بھی ٹریفک نظام متاثر تھا۔ کیونکہ سےنکڑوں لوگ رات بارہ بجنے کے باوجود احتجاج پر ڈٹے ہوئے تھے۔جبکہ لال بازار سے بھاری پوسل فورس بشمول ریپڈ ایکشن فورس( ریف) کو طلب کرلیا گیا تھا۔ مظاہرین ٹریفک بندوبست کو لیکر ناراض تھی۔
Source: mashriq news service
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی