ٹھاکر نگر (مغربی بنگال)، 26 اپریل: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے متوا برادری کو شہریت اور محفوظ مستقبل کا وعدہ کرتے ہوئے اس بااثر طبقے کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے برسرِ اقتدار آل انڈیا ترنمول کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے ریاستی حکومت پر خواتین کو نظر انداز کرنے اور "سنڈیکیٹ راج" کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ وزیر اعظم نے اتوار کے روز شمالی 24 پرگنہ ضلع میں واقع متوا سیاست کے مرکز ٹھاکر نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ آپ کو شہریت دی جائے گی۔ آپ کو ایک مستقل شناخت ملے گی اور ہندوستان کے شہری کے طور پر تمام ضروری دستاویزات فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے ۔" ان کا یہ بیان اس لیے اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ ٹھاکر نگر اور اس کے اطراف کے اسمبلی حلقوں میں متوا برادری کی بڑی تعداد موجود ہے جو اکثر انتخابی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے ۔ ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں ہی اس برادری کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حال ہی میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کیے جانے کی شکایات نے برادری کے کچھ طبقات میں ناراضگی پیدا کی ہے جسے مودی نے اپنے خطاب میں دور کرنے کی کوشش کی۔شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت مہاجرین کے مسائل کو سمجھتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ "ہم نے سی اے اے اس لیے لایا کیونکہ ہم آپ کا درد سمجھتے ہیں لیکن ترنمول اس قانون کو ختم کرنے کی بات کرتی ہے ۔" انہوں نے بی جے پی کو متوا برادری کے مفادات کا محافظ قرار دیا۔ آج اپنی انتخابی مہم کے آغاز کے دوران وزیر اعظم نے جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل ٹھاکرباڑی میں حاضری دی۔ سبھاش چندر بوس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "نیتاجی نے کہا تھا 'تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا'۔ میں کہتا ہوں مجھے اپنا ووٹ دو، میں تمہیں ترنمول کی حکمرانی سے آزاد کرا¶ں گا۔"
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی