Kolkata

مودی نے کی ہُگلی ندی کی سیر، عوام اور ملاحوں سے کی ملاقات

مودی نے کی ہُگلی ندی کی سیر، عوام اور ملاحوں سے کی ملاقات

کولکتہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران جمعہ کے روز کولکتہ میں ہُگلی ندی کے کنارے وقت گزارا اور گنگا ندی کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بنگالی کے لیے گنگا کی خاص اہمیت ہے اور یہ ندی بنگال کی روح میں بستا ہے۔ ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ' پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھاکہ گنگا ہر بنگالی کے لیے بہت خاص مقام رکھتی ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ گنگا بنگال کی روح میں بسی ہوئی ہے ۔کولکاتہ میں، میں نے دریائے ہگلی کے کنارے کچھ وقت گزارا۔ یہ اپنے جذبات کے اظہار کا ایک موقع تھا۔ دریائے ہگلی کے اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی نے دریائے ہوگلی کے کنارے کشتی والوں اور صبح کی سیر کرنے والوں سے بھی ملاقات کی۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھاکہ ، مجھے کشتی والوں سے ملنے کا موقع بھی ملا، جن کی محنت قابل ستائش ہے۔ میں صبح کی سیر کرنے والوں سے بھی ملا۔ دریائے ہوگلی کے کنارے، میں نے مغربی بنگال کی ترقی اور عظیم بنگالی عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایم مودی دریائے ہگلی کے دورے کے دوران ایک کیمرہ بھی تھامے ہوئے تھے ۔ انہوں نے دریائے ہگلی کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ لوگوں سے ملتے ہوئے نظر آئے۔ پی ایم مودی نے دریا کے کنارے پیدل چلنے والے لوگوں کی مبارکباد بھی قبول کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments